وزیر داخلہ کی ہیڈ کوارٹرزپاکستان کوسٹ گارڈز آمد

بول نیوز  |  Jan 22, 2021

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ جناب شیخ رشید احمد نے ہیڈ کوارٹرزپاکستان کوسٹ گارڈز کا دورہ کیا ہے جہاں پر ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈزنے وفاقی وزیر داخلہ کا استقبال کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ہیڈ کوارٹرزپاکستان کوسٹ گارڈز پر یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور سلامی بھی پیش کی ہے تاہم وفاقی وزیر داخلہ کی آمد پر انہیں پاکستان کوسٹ گارڈز کے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ جناب شیخ رشید احمد کو پاکستان کوسٹ گارڈزکی تربیتی اموراور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کئے گئے اقدامات اور پکڑی گی منشیات،شراب اور دیگر جنرل آئٹمز کی تفصیلات بتائی گئیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ادارے کی پیشہ ورانہ کارکردگی، جوانوں کے بلند عزم، حوصلہ اور کوششوں خصوصا ً انسداد منشیات کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اور کاوشوں کو سراہتے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز زمین اور سمندر میں یک وقت اپنی فرائض سرانجام دینے والی اس فورس کا نہ صرف زمانہ امن بلکہ کسی بھی جنگی صورت حال میں ایک اہم کردار ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے حکومت کی جانب سے پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More