کراچی: قائداعظم کالونی میں بیوی کی فائرنگ سے شوہر قتل

سماء نیوز  |  Jan 22, 2021

فوٹو: سماء ٹی وی

کراچی میں گلشن اقبال بلاک 4 اے کے ملحقہ علاقے قائداعظم کالونی میں بیوی نے شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

فائرنگ کرنے والی ملزمہ بیوی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گھر میں جھگڑے کے دوران خاتون نے فائرنگ کر دی جس سے شوہر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول نے 3 شادیاں کر رکھی تھیں اور تینوں بیویاں ساتھ رہتی تھیں۔ مقتول کے تینوں بیویوں سے 13 بچے بھی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More