کنسٹرکشن شعبے کی ایمنسٹی اسکیم کا آرڈیننس جاری

بول نیوز  |  Jan 22, 2021

تعمیرات کے شعبے سے جڑے افراد کے لئے بڑی خبر ہے کہ حکومت کی جانب سے تعمیراتی شعبے کے لئے ایمنسٹی اسکیم کا آرڈیننس جاری کردیا گیاہے۔

جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے جبکہ حکومت نے سرمایہ کاروں کو 30 جون2021  تک چھوٹ دے گی۔

حکومت کی جانب سے 30 ستمبر 2023 تک منصوبے مکمل کرنے کی حد میں بھی ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں  معیاری تعمیرات سے  معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  لاہور کے عوام کے لیے یہ منصوبہ سماجی اور معاشی لحاظ سے انتہائی اہم ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے عرصہ دراز سے غیر استعمال شدہ زمین پر معیاری تعمیرات سے  معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔

کم آمدنی والے طبقے کو کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کے مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ  کم لاگت 3 سے 5 مرلہ گھروں کے یہ منصوبے ابتدا میں صوبہ کے  25 سے 27 اضلاع کے اطراف میں  ہوں گے،   بعد ازاں ان کا دائرہ کار 87 مختلف لوکیشنز  تک بتدریج بڑھایا جائے گا ۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More