کروناوائرس کا پھیلاؤ، دبئی میں نئی پابندیاں عائد

سماء نیوز  |  Jan 24, 2021

کرونا وائرس میں اضافے کو روکنے کیلئے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں نئی پابندیاں عائد کردی گئیں۔

اردو نیوز کی رپورٹ میں ایمریٹس نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ پابندیاں سماجی اجتماعات، کیفے، ریستوران، جم اور دوسرے فٹنس سینٹرز پر عائد کی گئی ہیں۔

نئی پابندیوں کا اطلاق جمعہ کو متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے ریکارڈ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔

دبئی کی سپریم کمیٹی آف کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجنمنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کی شام کو عائد کی جانیوالے ان پابندیوں کے مطابق ریستوران اور کیفے میں میزوں کے درمیان فاصلہ دو کے بجائے 3 میٹر ہوگا، اسی طرح کی پابندیوں کا اطلاق دبئی کے جم اور فٹنس سینٹرز پر بھی ہوگا جہاں ورزش کے سامان میں 3 میٹر تک کا فاصلہ رکھا جائے گا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ریسٹورانٹ میں اکھٹے کھانا کھانے والے افراد کی تعداد میں بھی کمی کردی گئی ہے، اب ریستوران میں زیادہ سے زیادہ 7 لوگوں کو اکھٹے کھانا کھانے کی اجازت ہوگی اور کیفے میں صرف 4 افراد ایک میز پر ساتھ بیٹھ سکیں گے۔

دبئی میں سماجی اجتماعات کے حوالے سے بھی قوانین کو تبدیل کیا گیا ہے، اب ہوٹلوں اور گھروں میں شادیوں، نجی پارٹیوں اور دوسرے ایونٹس میں صرف 10 قریبی رشتے دار ہی شرکت کرسکیں گے۔ پچھلے ہفتے دبئی میں حکام نے امارات میں ہوٹلوں اور ریستورانوں میں تفریحی پروگراموں پر پابندی عائد کردی تھی۔

گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے 3552 نئے کیسز سامنے آئے اور 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More