بابر اعظم اور دیگر بلے بازوں کو فری ہینڈ دینگے ، مصباح الحق

بول نیوز  |  Jan 24, 2021

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور دیگر بلے بازوں کو فری ہینڈ دینگے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ورچوئل پریس کانفرنس کی ، جس میں انھوں نے پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ کے درمیان ہو نے والی سیریز پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم میزبان ٹیم کے خلاف پوری طریقہ سے تیار ہیں، بھر پور تیاری جاری ہے اور ٹیم بھی تیار ہے ۔

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ جو ہماری خامیاں ہیں انھیں  پر کرنے کی کوشش کریں گے ، ہم نے ساری زندگی کرکٹ  انڈر پریشر کھیلی ہے ، کوچ کے حوالے سے کیا ہونا ہے اس کے بارے میں کچھ نہیں سوچ رہے۔

ہیڈ کو چ نے بتا یا کہ پریکٹس نہ کرنے کے باعث مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، کوویڈ کی وجہ سے فورن پریکٹس کی اجازت نہیں ہوتی۔

انھوں نے کہاکہ  انسان اپنی غلطی سے سیکھتا ہے ،  بابر اعظم اور دیگر بیٹسمین کو فری ہینڈ دینگے ،  ہمیں کس طرح چیزوں کو لے کر چلنا ہے یہی تیاری جاری ہے۔

 مصباح الحق  نے بتا یا کہ ہم اپنا بیسٹ دینے کی کوشش کرتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے یہ ہمارے بس میں نہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More