طوبیٰ عامر کی تصاویر وائرل

بول نیوز  |  Jan 24, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اداکارہ طوبیٰ عامر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ طوبیٰ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیزی سے سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔

متعلقہ خبرعامر لیاقت کی اہلیہ سے طلاق، طوبیٰ عامر کیوں تنقید کی زد میں آگئیں؟

پاکستان کے معروف اینکر عامر لیاقت حسین اپنی پہلی اہلیہ کو طلاق دینے...

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Tuba Aamir (@syedatubaaamir)

 اداکارہ طوبیٰ عامر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ سفید رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔

 ادکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’کائنات پر ایک احسان کریں کہ کبھی بھی اپنا جادو نہ چھپائیں۔‘

طوبیٰ عامر کے نئے فوٹو شوٹ میں انہیں سفید رنگ کی ہائی نیک ٹاپ اور سفید جینز میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ طوبیٰ عامر کے فوٹو شوٹ کو صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ طوبیٰ عامر ، عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More