وزیراعظم کے حواسوں پر چیئرمین بلاول بھٹو سوار ہیں، شازیہ مری

بول نیوز  |  Jan 24, 2021

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیراعظم سمیت حکومتی ترجمانوں کے حواسوں پر چیئرمین بلاول بھٹو سوار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ ممکنہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے حوالے سے حکومتی وزراء کے بیانات خوش فہمی پر مبنی ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی میچیور سیاست سے سلیکٹڈ حکومت پر لرزہ طاری ہے جبکہ سندھ حکومت پر تنقید کرکے حکومتی ترجمان اپنی نااہلی پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو کا مؤقف فیصلہ نہیں بلکہ ایک تجویز ہے جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایوانوں میں حکومت کے خلاف مزاحمت کے حوالے سے پی ڈی ایم رہنماؤں کو اپنی تجویز دیں گے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More