پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

روزنامہ اوصاف  |  Jan 24, 2021

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے ہو ابازی غلام سرور خان نے لب ٹھٹھو گاؤں حسن ابدال روڈ میں ترقیاتی کاموں کاافتتاح کیااس موقع پر انہوں نے کہا کہ آپ سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا ہو رہا ہے۔ملکی تعمیر و ترقی کے کئے تحریک انصاف کی حکومت نے مثالی اور ٹھوس اقدامات کئے ہیں پاکستان کی ترقی کے لئے مخلص اور ملکی دشمن قیادت کو پہچانئے۔انہوں نے کہا کہ شیطان کبھی پی ڈی ایم اور کبھی ایم آر ڈی کی صورت میں ہوں گےپاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے۔انکا کہنا تھا کہ لیاقت علی خان اور قائداعظم کو ایک ایک موقع ملا جن کو تین تین بار موقع ملا انہوں نے اپنی اولادوں کا سوچا۔کہا جاتا ہے پی ائی اے میں ہماری غلطیوں اور نااہلیوں سے مسائل میں اضافہ ہوا انسان ہیں غلطی ہو سکتی ہے لیکن ہم نے عوام کا خون نہیں چوسا۔ پی آئی اے 462 ارب خسارہ کن کے پیٹوں میں گیا ہے یہ انکی 35 سال کی لوٹ مار کا نتیجہ ہے۔ ایک ہزار بندوں کو جعلی ڈگریوں اور سفارشی نوکریاں کس نے دیں ۔غلام سرور خان نے کہا کہ جعلی لائنسس والا سوزکی نئیں چلا سکتا تو یہاں جہاز چلارہے ہیں۔ لوگوں کی جان بچانے کی غرض سے جعلی لائنسس والوں کے خلاف آواز اٹھائی۔ ہمارا میںڈیٹ ہی اختساب کا ہے جہنوں نے ملک لوٹا انکا حساب ہم نے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حساب کتاب چھوٹے چوروں سے نہیں وزیراعظم ہاوس سے پہلے اختساب شروع کیا ۔ پنجاب ہاوس تختہ لاہور کے ڈرامہ باز کو ہم نے پکڑا ۔ یہ ضمنی الیکشن اور سینٹ الیکشن میں بھی حصہ لیں گیے۔ کیسز ختم کرنے کے لیے یہ لوگ منتیں  ترلے کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا احتساب بھی جاری رہے  گا اور حکومت پانچ سال پورے بھی کرے گی۔ ان کا مستقبل جیلیں ہیں اور ان انجام بھی یہی ہے ۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ضرورت اتحاد اور اتفاق کی ہے۔ ہم میں کوئی سندھی، بلوچی کوئی پنجابی ، پٹھان نہیں سب پاکستانی ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More