ورون دھون کی دلہن بننے والی نتاشا دلال کون ہیں؟ وہ باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں

روزنامہ اوصاف  |  Jan 24, 2021

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ورون دھون آج اپنی بچپن کی پسند نتاشا دلال سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔ ورون دھون کو تو لوگ بالی ووڈ کی وجہ سے جانتے ہیں لیکن نتاشا کا تعلق فلمی صنعت سے نہ ہونے کی وجہ سے ان سے زیادہ تر لوگ واقف نہیں ہے۔بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق نتاشا دلال اور ورون دھون بچپن سے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں کیونکہ دونوں ایک ہی سکول میں پڑھتے تھے۔نتاشا کے والد راجیش دلال ایک کامیابکوروناوائر س کی نئی قسم سے اموات۔۔ وزیراعظم نےعوام کوخبردارکردیابزنس مین ہیں تاہم نتاشا خود فیشن ڈیزائنر ہیں ، وہ زیادہ تر شادیوں کے ڈریس ڈیزائن کرتی ہیں، انہوں نے فیشن ڈیزائننگ کی تعلیم نیویارک امریکہ سے حاصل کی ہے۔ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی کی تقریب آج ممبئی کے نواحی علاقے علی باغ کے دی مینشن ہاؤس ریزارٹ میں ہوگی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More