شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

روزنامہ اوصاف  |  Jan 24, 2021

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے شمالی وزیرستان میں خفیہ آپریشن کے دوران مارے جانے والے دہشت گردوں کے بارے معلومات دیتے ہوئے کہا ہے کہ سید رحیم 2007 سے اب تک 17 دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا اووہ میر علی میں خودکش سینٹر کا انچارج تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ سید رحیم کو ملک دشمن ایجنسیوں نے سید رحیم کو ٹارگٹ کلنک اور دہشت گرد بھرتی کرنے کا ٹاسک دیا تھا ۔وہ  4قبائیلی عمائدین ،غیر ملکی انجنیئرز کی قتل میں بھی ملوث تھا  اس کیساتھ ساتھ وہ متعدد آئی ای ڈی حملوں میںبھی ملوث رہا ۔ جبکہ کمانڈر سیف اللہ نور خیصور میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے مختلف آئی ای ڈی حملوں میں براہ راست ملوث تھے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More