میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

روزنامہ اوصاف  |  Jan 24, 2021

میر پور ( مانیٹرنگ ڈیسک) میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق میر پور کے علاقے میں بھمبر میں شادی کی تقریب میں کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق شادی کے دوران ٹینٹ لگاتے ہوئے لوہے کا پول بجلی کے تار سے چھوگیا تھا جس کے نتیجے میں تین افارد جھلس کر موت کے منہ میںچلے گئے ۔ جھلس کر جاںبحق ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کرلیا گیا ہے۔ 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More