فوٹوگرافروں کا جنگل میں جانوروں کے ساتھ دلچسپ ٹاکرا: تصاویر

اردو نیوز  |  Jan 25, 2021

جنگلی حیات کی تصاویر لیتے وقت فوٹو گرافروں کو کبھی کبھی دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔ ویسے تو کسی بھی مخصوص جانور کی ایک اچھی تصویر لینے کے لیے فوٹو گرافروں کو کئی گھنٹے ایک ہی مقام پر بیٹھے رہنا پڑتا ہے، لیکن انتظار کے ان لمحات کے دوران کبھی جانوروں کی دلچسپ حرکتیں بھی دیکھنے کو مل جاتی ہیں۔

فوٹو گرافی اور تاریخ میں دلچسپی رکھنے والے واکیم کامپا نامی ایک ٹوئٹر صارف نے اپنے اکاؤنٹ پر ایسی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں جانور اپنا تجسس دور کرنے کے لیے فوٹو گرافر کے انتہائی قریب پہنچے ہوئے ہیں۔

کئی گھنٹوں سے جنگل میں موجود ایک فوٹو گرافر کے ساتھ جنگلی جانور مانوسیت کا اظہار کر رہی ہے۔

سمندری حیات کی فوٹو گرافی کرتے کرتے ایک سیل فوٹو گرافر کے اوپر آ کر بیٹھ گئی۔  

یہ جنگلی جانور انتہائی مزے سے فوٹو گرافر کی کمر پر چڑھ کر ارد گرد کا نظارہ کر رہا ہے۔

کیمرا پڑا دیکھ کر ان جنگلی جانوروں اس سے کھیلنا شروع کر دیا۔

قدرتی مناظر کی فوٹو گرافی کے دوران ایک جانور فوٹو گرافر کے بڑے سے کیمرے پر چڑھ کر کھڑا ہو گیا۔

فوٹو گرافر کو لیٹا ہوا دیکھ کر ایک جنگلی جانور اس کے اوپر آ کر لیٹ گیا۔

ایک برفانی جانور کی کیمرے کے لینز میں دیکھتے ہوئے تصویر لے لی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More