بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا

روزنامہ اوصاف  |  Jan 26, 2021

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) بختاور کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کی شادی میں مدعو نہیں کیا گیا۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے صحافی نے سوال کیا کہ بختاور بھٹو کی شادی میں کراچی کب جارہے ہیں؟ جس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کون سی شادی مجھے تو زرداری صاحب نے مدعو نہیں کیا۔مولانا فضل الرحمان نے سوال کیا گیا کہ سنا ہے بڑے بڑے لوگ شادی میں شرکت کررہے ہیں، فضل الرحمان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بڑے بڑوں کا تو نہیں معلوم البتہ میں مدعو نہیں ہوں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More