ڈبلیو ایچ او کے ماہرین نے کورونا ویکسین کے حوالے سے لوگوں کو کیا اہم مشورہ دے دیا؟

ہماری ویب  |  Jan 27, 2021

ڈبلیو ایچ او (عالمی ادارۂ صحت) کے ماہرین نے موڈرنا کمپنی کی کورونا ویکسین کی سفارش کر دی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے پینل نے گزشتہ یعنی منگل کے روز تجویز دی کہ موڈرنا کمپنی کی جانب سے تیار کردہ اس وبا کی ویکسین کی دو خوراکیں 42 دن کے وقفے سے مریضوں کو دی جا رہی ہیں، مگر مریض کی صورت حال دیکھ کر اسے 28 دن میں بھی دیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے کورونا ویکسین کی خوراکیں تواتر کے ساتھ فراہم کرنے کی تجویز فائزر کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے بعد کی۔

عالمی ادارہ صحت کے ایڈوائزری گروپ نے کہا کہ ویکسین کی خوراکیں جلد فراہم کرنے سے انسان کا مدافعتی نظام مضبوط اور متحرک ہوتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ایڈوائزری گروپ نے کہا کہ ویکسین کی خوراکیں جلد فراہم کرنے سے انسان کا مدافعتی نظام مضبوط اور متحرک ہوتا ہے۔

ادارے کے ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ 28 روز میں دی جانے والی دو خوارکوں میں 0.5 ملی لیٹر دوا انسانی جسم میں جانا ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا کی دو دوا ساز کمپنیوں فائزر اور موڈرنا نے عالمی وبا کورونا کی ویکسین تیار کی ہے جس کو دنیا بھر میں منظوری مل گئی ہے جو کہ اب یہ شہریوں کو دی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More