دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 21 لاکھ 69 ہزار سے زائد اموات

ہم نیوز  |  Jan 27, 2021

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 9 لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور 21 لاکھ 69 ہزار 466 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 29 لاکھ 61 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 57 لاکھ 89 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں ۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 35 ہزار 452 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 60 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار751 اور ایک کروڑ 69 لاکھ سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 918 اور 89 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 37 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 71 ہزار 76 ہے۔

برطانیہ میں 36 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 30 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 74 ہزار106 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسپین میں 27 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 56 ہزار 799 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 24 لاکھ 85 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ 86 ہزار 422 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں 24 لاکھ85 ہزار956 افراد متاثر اور 25 ہزار344 ہلاک ہو چکے ہیں۔

پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

کورونا کے دوران صوفیہ جیسے مزید روبوٹس کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی تھی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More