طلبہ و طالبات تیار رہیں ۔۔۔این سی اوسی نے ملک بھر میں جامعات یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

روزنامہ اوصاف  |  Jan 27, 2021

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) طلبہ و طالبات تیار رہیں ۔۔۔این سی اوسی نے ملک بھر میں جامعات یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں جامعات یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا اور اسٹیک ہولڈرز سے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے مشاورت کی۔اس حوالے سے فاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، ڈاکٹر فیصل سلطان، وزیر تعلیم شفقت محمود اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز،ایس او پیزپر عملدرآمد صورتحال پربریفنگ دی گئی اور اسٹیک ہولڈرز سے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔اس سے قبل 15 جنوری کو این سی او سی کے اجلاس میں 9 ویں سے 12ویں تک کے تعلیمی ادارے 18جنوری سے کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پہلی سے 8ویں جماعت تک اسکولز کھولنے کے فیصلے میں ایک ہفتے کی توسیع کردی تھی۔شفقت محمود نے کہا تھا کہ یکم سے 8ویں جماعت کے تعلیمی ادارے یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یونیورسٹیز اوردیگر تعلیمی ادارے بھی یکم فروری سے کھولیں گے۔ 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More