عالمی ادارہ صحت نے نئی ہدایات جاری کردیں

بول نیوز  |  Jan 27, 2021

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا مریضوں کے علاج کے لیے ڈاکٹروں کو نئی ہدایات اور خاص مشورے دے دیئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے طمابق اینٹی کواآگولنٹ کا استعمال اتنی کم مقدار میں کیا جائے جس سے مریض کی شریانوں میں خون نہ جمے جبکہ گھر میں موجود کورونا مریضوں کے خون کا آکسیجن اور دل کی دھڑکن ناپنے کے لیے پلس آکرزیمیٹر آلہ استعمال کیا جائے۔

ہدایات میں مزید کہا گیا کہ ڈاکٹروں کو چاہیے کہ وہ مریضوں کو پیٹ کے بل لیٹا کر بیداری کی حالت میں رکھیں اس سے جسم میں آکسیجن کا بہاؤ بہتر رہتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے مزید کہا کہ اینٹی کواآگولنٹ کی زیادہ مقدار سے دیگر بیماریاں بھی جنم لے سکتی ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More