ٹک ٹاک بھی غیر محفوظ قرار، کمپنی نے اعتراف کرلیا

بول نیوز  |  Jan 29, 2021

چینی ایپ ٹک ٹاک میں بڑے سیکیورٹی نقص کی نشاندہی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سائبر سیکیورٹی پر  نظر رکھنے والے ماہرین نے ٹک ٹاک میں بڑے سیکیورٹی نقص کی نشان دہی کرتے ہوئے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے ایک رپورٹ شائع کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کے فائنڈ فرینڈز فیچر میں بڑی خامی ہے جس کا کوئی بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے اور اس کی مدد سے صارفین کے فون نمبر، پروفائل سیٹنگز تک رسائی حاصل کرسکتا ہے جبکہ ہیکرز صارفین کے نام، پروفائل اور تصاویر سمیت تمام ڈیٹا بمعہ پاس ورڈ آسانی سے حاصل کرسکتے ہیں۔

سائبر ماہرین کے مطابق  ہیکر اس خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان تفصیلات کو ڈیٹا بیس کی شکل میں بھی تیار کرسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہیکرز صارفین کا ڈیٹا مشتبہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

ماہرین نے صارفین کو خبردار کیا کہ اگر وہ اس نقص کے باوجود بھی ٹک ٹاک استعمال کررہے ہیں تو وہ آئی ڈی پر ذاتی ڈیٹا کا اندراج کم سے کم کریں۔

دوسری جانب سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کی نشاندہی پر ٹک ٹاک نے بھی وضاحت پیش کی اور کہا کہ اب تک اس نقص کی وجہ سے ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے کہ جن کی وجہ سے کہا جاسکتے ہیکرز نے فائدہ اٹھایا ہو۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More