موبائل چارج کرنے کے لئے اب چارجر کی ضرورت نہیں ہوگی

بول نیوز  |  Feb 01, 2021

دنیا بھر میں موبائل چارج کرنے کے لئے چارجر کا استعمال کیا جاتا ہے اور اب ٹریول کرتے ہوئے پاؤر بینک کا استعمال بھی عام ہوگیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ایک چینی موبائل کمپنی کی جانب سے ایک ایسی ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی ہے جس سے موبائل چارج کرنے کے لئے چارجر کی ہر گز ضرورت نہیں ہوگی بلکہ بنا چارجر کے بآسانی ہوا کے تناسب سے چارج ہوجائیگا۔

کمپنی نے ایک ایسی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے جو کہ  بیم فارمنگ پر مشتمل ہے، جس کے لیے ہوا میں موبائل کی پوزیشن اور توانائی کے ترسیل کا ایک مربوط نظام بنایا ہے جسے ایم آئی ائیر چارج کا نام دیا گیا ہے ۔

ایک ڈبے کی طرح دکھائی دینے والا بیم فارمنگ کو کسی بھی کمرے میں رکھا جا سکتا ہے اور جیسے ہی کوئی شخص موبائل فون لے کر کمرے میں داخل ہوتا ہے تو مشین سے لہریں نکلتی ہیں جو پہلے فون کی لوکیشن معلوم کرتی ہیں اور پھر چارجنگ کے لیے مضبوط اور طاقتور لہریں بھیجتی ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More