پی ایس 88 ضمنی انتخاب، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں پیپلز پارٹی آگے

بول نیوز  |  Feb 16, 2021

کراچی کے حلقہ پی ایس 88  کے ضمنی انتخاب  کے  غیر حتمی و  غیر سرکاری نتائج میں پیپلز پارٹی  آگے ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقہ پی ایس 88 کے ضمنی انتخاب کے 26 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق  پیپلزپارٹی کے یوسف بلوچ 6764 ووٹ لے کرآگے ہیں۔

پی ٹی آئی کے جانشیر جونیجو 651 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ  ایم کیو ایم کے ساجد احمد 228 ووٹ  لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More