برطانیہ میں کورونا کی قسم کا ایک اور نیا وائرس سامنے آگیا

بول نیوز  |  Feb 18, 2021

کورونا کی قسم کا ایک اور نیا وائرس سامنے آنےکا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں کورونا کی قسم کا ایک اور نیا وائرس سامنے آنےکا انکشاف ہوا ہے، نئے وائرس میں ممکنہ پریشان کن تبدیلیاں نظر آرہی ہیں اور یہ نئی قسم جنوبی افریقا میں پائےگئے کورونا کی قسم سے ملتا جلتا ہے۔

کورونا وائرس کی اس نئی قسم کو سائنس دانوں نے بی ون فائیو ٹو فائیو (B.1.525) کا نام دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق دسمبر سے اب تک وائرس کے33کیسز سامنے آچکے ہیں، ایسا وائرس امریکا، نائجیریا اور ڈنمارک میں بھی مل چکا ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More