وزیر خارجہ شاہ محمود نے دورہ مصر مکمل کر لیا، ترجمان دفتر خارجہ

بول نیوز  |  Feb 18, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنا دورہ مصر مکمل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 16 فروری سے 18 فروری تک دورہ مصر کیا۔

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے دورہ مصر میں وزیر خارجہ عبدالفتح السیسی سے ملاقات کی اور مصری ہم منصب سامع شکری سے وفود کی سطح پر مذاکرات کیے۔

 ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل عرب لیگ احمد عبدالالغیت سے بھی ملاقات کی، مصری صدر سے ملاقات میں وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گرمجوشی کا اظہار کیا اور مصری صدر کو صدر مملکت کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے اعلیٰ سطح کے باہمی تبادلوں میں اضافے کی اہمیت پر بھی  زور دیا۔ اس موقع پر صدر السیسی نے پاکستانی عوام اور قیادت کو سراہا۔

ترجمان کے مطابق مصری صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ترجمان کا کہناہے کہ وفود کی سطح پر مذاکرات میں  وزیر خارجہ نے باہمی سیاسی مشاورت کا آئندہ مرحلہ جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا اوروفود کی سطح پر مذاکرات میں  وزیر خارجہ نے باہمی بین الوزراتی کمشن کا آئندہ مرحلہ جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے اپنے مصری ہم منصب کو جلد دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو درپیش انسانی مسئلے سے بھی آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے زور دیا کہ عالمی برادری پر نہتے کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کی ضرورت ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More