براڈ شیٹ کے سی ای او کاوے موسوی کا کہناہے کہ براڈ شیٹ اسکینڈل کمیشن کے سربراہ جسٹس ر عظمت سعید نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا، بلایا تو ضرور جاؤں گا۔ کاوے موسوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی سے متعلق معلومات پاکستان کی عوام کیلئے ہیں، مفت میں میل کو نہیں دوں گا، 1993 میں ملاوٹ زدہ تیل میں نے پاکستان کو فروخت نہیں کیا تھا، میں نے سلوپ تیل وائٹل کمپنی کو فروخت کیا تھا۔ کاوے موسوی نے کہا کہ پاکستان نے تیل وائٹل کمپنی سے خریدا، وائٹل نے پاکستان میں سیاستدانوں کو رشوت دے کر استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے نیب کو ملاوٹ شدہ تیل کے معاملے سے آگاہ کیا تھا۔کاوے موسوی نے مزید کہا کہہ شہزاد اکبر سے دوسری ملاقات کے بعد ڈیوڈ روز سے دوستی ختم ہو گئی۔شہزاد اکبرسےدوسری ملاقات کےبعدڈیوڈروزسےدوستی ختم اور اس کی توقیر جاتی رہی،ڈیوڈ روز نے شہزاد اکبرسے ملاقات کرکےمعاملہ حل کرانے کی پیشکش کی تھی۔موسوی نے کہا کہ ڈیوڈ کی خواہش تھی کہ میرا شہزاد اکبر سے نیا معاہدہ ہوجائے،جس کیلئےوہ اصرار کرتے رہے،تاہم شہزاد اکبر سے ملاقات میں کہا تسلیم کرنا چاہیےوہ مقدمہ اوراپیل ہار گئے ہیں۔موسوی کا کہناتھا کہ تسلیم کرنےکےبجائےشہزاد اکبرنے میری کمپنی کےبارے میں سوالات اٹھائے، ڈیوڈروزسےکہاکیا تمہارے خیال میں یہ شخص واقعی کرپشن کے خاتمے کئے سنجیدہ ہے۔ -->