شوہر نے انشورنش کی رقم کےلئے بیوی کو بلندی سے دھکا دے دیا

روزنامہ اوصاف  |  Feb 18, 2021

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی میں ایک شخص نے انشورنس کی رقم حاصل کرنے کےلئے اپنی بیوی کو پہاڑ کی ہزاروں فٹ بلندی سے دھکا دے دیا۔ترک میڈیا کے مطابق 2018 میں 32 سالہ ہکان آئیسل اپنی حاملہ بیگم کو گھمانے کے لیے پہاڑوں پر لے کر گیا جہاں اس نے سیلفی لینے کےبہانے بیوی کو پہاڑ سے دھکا دیدیا جب کہ ایمرجسنی سروس پر ہکان نے کہا کہ اس کی بیگم پاؤں پھسلنے کے باعث نیچے گرگئی، ریسکیو ٹیمز کی جانب سے سرچ آپریشن کے بعد خاتون اور بچے کی لاش مل گئی، بیوی کی موت کے چند ہی دن بعد ہکان بیوی کی انشورنش کی رقم لینے کے لیے پہنچا تو کمپنی نے رقم دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔استغاثہ کے مطابق ہکان آئیسل کو بیوی کی موت کے بعد انشورنس کمپنی سے تقریباً 41 ہزار پاونڈ کی رقم ملنا تھی تاہم ہکان آئیسل نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنی بیگم کو دھکا نہیں دیا بلکہ وہ خود پاؤں پھسلنے کے باعث نیچے گری۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More