کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

بول نیوز  |  Feb 20, 2021

پاکستان سپر لیگ 6 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی شکست دے دی ہے۔

کراچی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جو کہ درست فیصلہ ثابت ہوا۔

پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 121 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف ملا۔

کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان سرفراز احمد اور ٹام بینٹن نے کیا لیکن پہلے ہی اوور میں 6 کے مجموعی اسکور پر ٹام بینٹن 5 نز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔

کوئٹہ کی ٹیم پورے اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 18.2 اوورز میں 121 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

بیٹنگ میں کوئٹہ کی جانب سے کرس گیل 39 جبکہ اعظم خان 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بولنگ میں کراچی کی جانب سے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ارشد اقبال نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ وقاص مقصود نے 2، عماد وسیم، محمد عامر، عامر یامین اور ڈینئل کرسچن نے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے شاندار آغاز نہ ہوا تاہم جو کلارک نے ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر کراچی کو میچ جتوادیا۔

بیٹنگ میں کراچی کی جانب سے جو کلارک نے جارحانہ اننگز کھیل کر 46 رنز بنائے۔

بولنگ میں کوئٹہ کی جانب سے محمد حسنین نے 2 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ عثمان شنواری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More