پی ایس ایل6: پشاور زلمی کی لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ جاری

بول نیوز  |  Feb 21, 2021

پی ایس ایل 6 کے دوسرے روز لاہور قلندرز کے خلاف پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پا کستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کی شاندار گیند بازی کی بدولت پشاور زلمی کے بلے بازی دباؤ میں ہیں۔

پشاور زلمی کے تین کھلاڑی محض 18 رنز پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

قلندرز کی جانب سے گیند بازی کا آغاز شاہین شاہ آفریدی نے کیا جنہوں نے پہلی ہی گیند پر امام الحق کو آؤٹ کر دیا۔

Last season’s losing finalists @lahoreqalandars take on the yellow storm of @PeshawarZalmi today. Lahore won the toss and chose to field. Here’s a look at the two teams. #MatchDikhao l #LQvPZ l #HBLPSL6 pic.twitter.com/ApVoleXCo4

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2021

 

 

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More