اسلام آباد یونائیٹد نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

بول نیوز  |  Feb 21, 2021

اسلام آباد یونائیٹد نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کے کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 151 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔ سلطانز کی جانب سے ان کے کپتان محمد رضوان اور کرس لین میدان میں اترے۔

کرس لین 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، جیمز ونس 16 رنز پر گریگوری کو وکٹ دے بیٹھے، ریلی روسو 25 رنز پر شاداب خان کا نشانہ بنے۔

صہیب مقصود 2 رنز بنا محمد وسیم کی گیند پر افتخار احمد کو کیچ دے بیٹھے، خوشدل شاہ 7 رنز بناسکے، شاہد آفریدی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد وسیم نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، لیوس گریگوری نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ڈیو فیکٹر کی وجہ سے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا کوشش کریں ملتان کو کم رنز پر آؤٹ کریں۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے ، کوشش کریں گے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بڑا اسکور کریں

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More