یکم مارچ سے اسکول جا سکیں گے 1 سے 5 ویں کلاس تک کے بچے

روزنامہ اوصاف  |  Feb 21, 2021

بہار(ویب ڈیسک )بہار میں اب پہلی سے پانچویں تک کے کلاس کے بچے جلد ہی اسکول جا سکیں گے۔ ریاست میں کورونا وائرس وبا (Covid-19) کے اثر کو کم ہوتا دیک کر بہار حکومت نے یکم مارچ سے کلاس 1 سے 5 تک کے اسکولوں کو (Bihar School Reopen) کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔ حکومت نے اس شرط کے ساتھ اسکول کھولنے کی اجازت دی ہے کہ کورونا گائیڈ لائنس (Corona Guideline) کی پیری کی جائے گی اور بچاس فیصدی بچے ہی کلاس روم میں موجود رہیں گے۔چیف سکریٹری دیپک کمار نے ہدایت دیتےہوئے کہا ہے کہ ریاست کے تمام اسکولوں میں کورونا وائرس گائیڈ لائنس (Corona Guidelines) کی پیروی کرتے ہوئے 50 فیصد بچوں کی موجودگی کلاس میں لازمی ہوگی جبکہ 100 فیصد اساتذہ کا اسکول آنا لازمی ہوگا۔ تمام اسکولوں کی مکمل صفائی کے بعد ہی کلاس کے شروع ہونے کی ہدایت دی گئی ہے اور سوشل ڈسٹینسگ (social distancing) کے بعد تمام بچوں کے لئے 6-6 فٹ کی دوری پر بیٹھنا لازمی ہوگا۔تمام بچوں کو اسکول سے 2 ماسک فراہم کیے جائیں گے۔ یہ حکم تمام نجی اور سرکاری اسکولوں کے لئے نافذ ہے۔ آپ کو بتادیں کہ ریاست میں سب سے پہلے کلاسز 4 جنوری سے 9 سے 12 تک اور پھر آٹھ فروری سے 6 سے 8 تک کھولے گئے۔ اب کلاس 1 سے 5 تک کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔حالانکہ یہ سرپرست اور فیملی پر منحصر ہے کہ وہ بچے کو اسکول بھیجیں گے یا نہیں ، کیونکہ والدین کی رضامندی (Corona Guideline) خط بھرے جانے کے بعد ہی بچوں کو اسکول میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی اور والدین نہیں چاہیں گے تو اسکول انتظامیہ کوئی دباؤ نہیں ڈال سکتا۔ حکومت کے اس فیصلے کے بعد ، اسکول ایک بار پھر سے پہلی جماعت سے بارہویں جماعت تک کے کلاس (Bihar School Reopen) پھر سے شروع ہو جائیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More