یو اے ای نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

بول نیوز  |  Feb 22, 2021

متحدہ عرب امارات کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کورونا وائرس احتیاطی تدابیر سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق کورونا ایڈوائزی پر عمل درآمد نہ کرنے والی ایئرلائنز پر بھاری جرمانے عائد ہونگے تاہم کم سے کم 7 اور زیادہ سے زیادہ 14 دن کے لیے یو اے ای کے فلائٹ آپریشن معطل کیا جائے گا۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ یواے ای آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے  فلائٹ سے 96 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا تاہم مثبت کورونا والے مسافروں کو یو اے ای کے کسی ایئرپورٹ اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس ضمن میں متحدہ عرب امارات کے سی اے اے کی جانب سے پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائنز کو نئی ایڈوازری بھیج دی گئی ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More