مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی گرادی گئی،چینی بحران کاخدشہ،اوپن ماکیٹ میں قیمت 100روپےفی کلوسے بڑھ کرکہاں تک پہنچ گئی؟

روزنامہ اوصاف  |  Feb 22, 2021

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں چینی کا بحران پیدا ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے، اوپن مارکیٹ میں قیمت 100 سے 120 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، چینی ڈیلروں نے بھی تحفظات کا اظہارکر دیا، صوبائی حکومت نے درآمد کرنے کی تیاری کرلی خیبرپختونخوا میں چینی کے بحران کے خدشات پیدا ہو گئے، پشاور کی اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں جاری اضافے کو روکا نہ جا سکا، فی کلو قیمت 100 سے 120 روپے ہو گئی۔چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت سےجہاں شہری پریشان ہیں وہیں ڈیلروں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، ڈیلروں کا کہنا ہے کہ چینی جب مہنگی ملے تو مہنگائی ہی فروخت ہو گی، سستی فروخت کرنے سے کاروبار میں نقصان ہوگا۔صوبائی حکومت نے چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت اور خدشات سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کر دیں، محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق چینی کی قیمتوں کو کںٹرول کرنے سمیت دیگر مسائل پر قابو پانے کے لیے چینی درامد کی جائے گی۔چینی کی قیمت میں اضافہ گزشتہ چند ہفتوں کےدوران دیکھنے میں آیا جبکہ مزید اضافے کے خدشات بھی ظاہر کیے جارہے ہیں
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More