رواں مالی سال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی

بول نیوز  |  Feb 22, 2021

رواں مالی سال کے  دوران ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  جولائی سے جنوری کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 27 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی  ہے۔

رواں مالی سال کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 1.14 ارب ڈالرز ریکارڈ کی گئی جبکہ  رواں مالی سال میں اب  تک ایکویٹی مارکیٹ سے 234 ملین ڈالرز نکال لیے گئے۔

رواں مالی سال میں ڈیبٹ اور بانڈ مارکیٹ سے 154 ملین ڈالرز کا سرمایہ نکل گیا۔

رواں مالی سال میں نیٹ فارن انوسٹمنٹ 755 ملین ڈالرز ریکارڈ کی گئی۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More