پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، وزیرِ اعظم

بول نیوز  |  Feb 22, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ہوئی جس میں میں پارلیمانی امور اور قانون سازی سے متعلق گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے پر پختہ یقین رکھتی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا تھا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ   قبائلی اضلاع کی ترقی کو اولین ترجیح دی جائے، ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ قبائلی اضلاع کے غیور شہریوں نے ملک کے لیے بے دریغ قربانیاں دی ہیں جبکہ قبائلیوں کے علاقوں کی ترقی ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More