پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات برادرانہ ہیں۔شیخ رشید

بول نیوز  |  Feb 22, 2021

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات برادرانہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے قطر کے خصوصی سفیر عزت مآب جناب مطلق بن ماجدالقہطانی کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان قطر باہمی تعلقات اور افغانستان امن مذاکرات پر بات چیت کی گئی۔

وزیر داخلہ نے افغان امن ڈائلاگ کے حوالے سے قطر کی کاوشوں کو سراہا۔

ملاقات میں قطر کے سفیر نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن کے لئے پاکستان سے ملکر کوششیں کر رہے۔

قطر کے سفیر عزت مآب جناب مطلق بن ماجدالقہطانی نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن ؛خطے کی سماجی اور معاشی ترقی کے لئے ناگزیر ہے جبکہ پاکستان کے سول اور فوجی اداروں نے قیام امن کے لئے بیشمار قربانیاں دی ہیں۔

اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان قطری حکومت کی امن کوششوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں پائدار امن پاکستان کا دیرینہ خواب ہے جبکہ قطر کی حکومت نے طالبان سے مذاکرات کے لئے جو کام کر رہا ہے وہ قابل ستائیس ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ پاکستان، قطر اور افغانستان کی مشترکہ کوششوں سے علاقے میں امن بہتر ہوا ہے جبکہ افغان طالبان سے مذاکرات کا عمل جاری رہنا چاہیےاسی سے پائدار امن قائم ہوگا۔

وزیر داخلہ سے ملاقات میں قطری حکومت کے اعلی حکام نے بھی شرکت ہوئے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More