دوسروں کی زندگیوں پر منفی تبصرے سن سن کر تھک گئی ہوں، شنیرا اکرم

روزنامہ اوصاف  |  Feb 23, 2021

کراچی (روزنامہ اوصاف اخبارتازہ ترین ) سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی اور معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بلند کرنے والی شنیرا اکرم کہتی ہیں کہ وہ دوسروں کی زندگیوں پر ہونے والے منفی تبصرے سن سن کر تھک گئی ہیں۔ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں شنیرا اکرم نے کہا کہ ’میں لوگوں کے بارے میں منفی تبصرے سٴْن کر بہت تھک گئی ہوں‘۔شنیرا اکرم نے کہا کہ ’ہر ایک کا اپنا نظریہ خیال ہوتا ہے اور یہاں ہر ایک کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق ہے‘۔اٴنہوں نے کہا کہ ’آپ جب بھی کسی پر تنقید کرتے ہیں تو وہیں آپ پر منفی تبصرے ہوتے ہیں‘۔سابق کرکٹر کی اہلیہ نے کہا کہ ’آپ کی تنقید میں کچھ مختلف نہیں ہوتا، وہی پرانی باتیں دہرائی جاتی ہیں‘۔شنیرا اکرم نے کہا کہ ’میں اب ان سب سے بور ہوگئی ہوں‘۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More