خواتین کارٹون کریکٹرز کےلئے بھی حجاب لازمی ہو گا، ایرانی سپریم لیڈر

روزنامہ اوصاف  |  Feb 22, 2021

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ائی نے کہا ہے کہ خواتین کارٹون کریکٹرز کےلئے بھی حجاب لازمی ہو گا۔ ایک عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی نیوز ایجنسی نےا پنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اینیمیٹڈ فلم انڈسٹری اور کارٹون انڈسٹری سے متعلق ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کارٹونز اور اینیمیڈ فلمز میں خواتین کارٹون کریکٹرز کے لیے بھی حجاب کو لازمی قرار دیا۔انھوںنے کہا کہ اگرچہ اس طرح کیفرضی صورتحال میں حجاب کرنا خود سے ضروری نہیں لیکن حجاب نہ پہننے کے نتائج کو دیکھا جائے تو اینیمیشن میں حجاب کی ضرورت ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More