ڈسکہ شہرسےگدی نشینی اورجانشینی کی سیاست کاجنازہ نکل گیا، فردوس

روزنامہ اوصاف  |  Feb 23, 2021

لاہور(روزنامہ اوصاف) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ مسلم لیگ (ن) نےالیکشن کےبجائےہمیشہ سلیکشن پرتوجہ دی، ڈسکہ کےعوام نے(ن )لیگ کوتاریخی دھول چٹادی،ڈسکہ شہرسےگدی نشینی اورجانشینی کی سیاست کاجنازہ نکل گیا۔وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آفس میں(ن) لیگ نےپینترےبدلے، وزیرآباد،نوشہرہ میں ن لیگ کوالیکشن صاف شفاف دکھائی دیا، ڈسکہ میں ہارنےپرنون لیگ کوالیکشن دھاندلی زدہ لگا۔ جرائم پیشہ افرادکی پشت پناہی کےباوجودنون لیگ کوڈسکہ میں شکست ہوئی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مریم نوازنےڈسکہ میں جیت کاٹویٹ کیا،دھاندلی کاذکرتک نہیں کیا، ڈسکہ شہرسےگدی نشینی اورجانشینی کی سیاست کاجنازہ نکل گیا۔ان کےاندرظرف ،جرات ہےنہ اخلاقی ہمت، ڈسکہ الیکشن پرنون لیگ کی امیدوں پرپانی پھرگیا۔قبل ازیں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن ریاست مدینہ کی جانب بزدار حکومت کا اہم قدم ہے،وزیراعلی عثمان بزدار نے پنجاب کے ہونہار اور مستحق طلباء کیلئے رحمت اللعالمینﷺ سکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا۔انٹرمیڈیٹ، بی ایس آنرز کرنے والے 14891 طلباء کو 41کروڑ 70لاکھ روپے کے وظائف دئیے جائینگے۔ رحمت اللعالمینؐ سکالرشپس سےسرکاری کالجز اور جامعات کے طلباء مستفید ہونگے جسکا بجٹ 1ارب روپے تک بڑھاکر پروگرام کا دائرہ کار دیگر پروفیشنل ڈگری ہولڈرز تک وسیع کیا جائیگا۔ سکالرشپ 50% میرٹ اور 50% ضرورت مند طلباء کو دیئےجائیںگے۔ طلبا وطالبات موبائل ایپ کےذریعے اپلائی کرسکیں گے۔انہوںنے کہاکہ سکالر شپ رقوم بینکوں کے ذریعے فراہم کی جائینگی۔ گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کے بچوں کا کوٹہ بھی مختص ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جنکو حصول علم کیلئے سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More