فاسٹ بائولر اومیش یادیو انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ کے لئے بھارتی سکواڈ میں شامل

روزنامہ اوصاف  |  Feb 23, 2021

نئی دہلی (روزنامہ اوصاف اخبارتازہ ترین - 23 فروری2021ء) بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے کہا کہ فاسٹ بائولراومیش یادیو کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچوں کے لئے بھارتی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ بی سی سی آئی نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ اومیش 21 فروری کو احمد آباد کے موتیرا سٹیڈیم میں فٹنس ٹیسٹ کے لئے حاضر ہوئے تھے ۔جس کو پاس کرنے کے بعد ان کو انگلینڈ کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری دو ٹیسٹ میچوں کے لئے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اومیش کی شمولیت کے بعد شاردال ٹھاکر کو بھارت میں جاری وجے ہزارے ٹرافی میں کھیلنے کے لئے سکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا احمد آباد میں شیڈول تیسرے ٹیسٹ میچ میں گلابی گیند کا استعمال کیا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے اور سیریز اکا تیسرا ٹیسٹ میچ پرسوں بدھ سے موتیرا کے سردار پٹیل سٹیڈیم میں شروع ہوگا ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More