ملکہ برطانیہ اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا میگھن مارکل سے مقابلہ

ہم نیوز  |  Feb 23, 2021

ملکہ برطانیہ اور شہزادی کیٹ مڈلٹن میگھن مارکل کے مقابلے پر آگئی ہیں۔

برطانوی شاہی خاندان کی شہزادی مڈلٹن اور ملکہ الزبتھ دوم کا اسپیشل شو اُسی دن ٹی وی پر دکھایا جائے گا جس دن میگھن مارکل کا انٹرویو نشر کیا جائے گا۔

ملکہ الزبتھ اور کیٹ کا خصوصی پروگرام 7 مارچ کو نشر کیا جائے گا۔ شاہی خاندان کے خصوصی شو میں پرنس چارلس، کمیلا، دی ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج اور صوفیا ویکسس بھی شرکت کریں گی۔

دوسری جانب اسی دن میگھن مارکل کا انٹرویو معروف میزبان اوپرا ونفرے کے ساتھ نشر کیے جانے کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ انٹرویو میں میگھن مارکل ذاتی زندگی کے بارے میں انکشافات کریں گی۔

بکنگھم کی جانب سے چند روز قبل ہی بتایا گیا تھا کہ ’شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان سے باضابطہ طور پر علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ سابق شاہی جوڑے نے ملکہ الزبتھ کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ شاہی خاندان کے فعال ارکان کی حیثیت سے واپس نہیں آئیں گے۔‘

اس علیحدگی کے بعد شاہی جوڑا اعزازی فوجی تقرریوں اور شاہی سرپرستی سے بھی دست بردار ہوگا جس کو بعد میں شاہی خاندان کے دیگر افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔

توقع کی جارہی ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے سے متعلق اپنی خاموشی اوپرا ونفرے کے پروگرام میں توڑیں گے۔

خیال رہے کہ جنوری 2020 میں ہیری اور میگھن نے اچانک شاہی خاندان سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More