اعجاز خان نے کی پوترا پونیا کو بوسہ لینے کی کوشش، ویڈیو ہوا وائرل

روزنامہ اوصاف  |  Feb 23, 2021

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بگ باس کے گھر میں کئی شخصیات کو اپنا پارٹنر ملا ہے، جس میں سے اعجاز خان (Eijaz Khan) اور پوترا پونیا (Pavitra Punia) کی جوڑی بھی شامل ہے۔ سیزن-14 میں دونوں نے بطور کنٹسٹنٹ گھر میں انٹری لی تھی۔ دونوں ہی گھر سے بے گھر ہوگئے تھے اور اب دونوں نے کھل کر سب کے سامنے اپنے پیار کا اظہار کردیا ہے۔ اسی درمیان ایک میڈیا تقریب سے دونوں کا ویڈیو وائرل ہوا ہے، جس میں دونوں کس لینے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔ورل بھیانی نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر لو برڈس اعجاز خان اور پوترا پونیا کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ ورل بھیانی نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چہچہاتے پیار کے پرندے۔ اس ویڈیو میں واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ اعجاز خان اور پوترا پونیا نے ایک دوسرے کو میڈیا کے سامنے ہی کس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مداحوں کو دونوں کا رومانٹک انداز کافی پسند آرہا ہے۔واضح رہے کہ ’بگ باس-14‘ کے سب سے مشہور جوڑی پوترا پونیا اور اعجاز خان نے مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا تھا کہ سب ٹھیک رہا تو دونوں جلدی ہی شادی کرلیں گے۔ اعجاز خان اور پوترا پونیا ’بگ باس-14‘ کے دوران ہی اپنے عشق کا اظہار کرچکے ہیں اور گھر سے باہر آنے کے بعد دونوں زبردست سرخیوں میں ہیں۔ ان دونوں نے کھلے عام اس بات کا انکار کیا تھا۔ پوترا پونیا نے بھی یہ بات ایک انٹرویو میں کہی تھی کہ وہ اعجاز خان کے ساتھ اس رشتے کو لے سیریس ہیں اور فیملی کی رضا مندی کے بعد شادی کرنے والی ہیں۔ نئی دہلی(ویب ڈیسک) بگ باس کے گھر میں کئی شخصیات کو اپنا پارٹنر ملا ہے، جس میں سے اعجاز خان (Eijaz Khan) اور پوترا پونیا (Pavitra Punia) کی جوڑی بھی شامل ہے۔ سیزن-14 میں دونوں نے بطور کنٹسٹنٹ گھر میں انٹری لی تھی۔ دونوں ہی گھر سے بے گھر ہوگئے تھے اور اب دونوں نے کھل کر سب کے سامنے اپنے پیار کا اظہار کردیا ہے۔ اسی درمیان ایک میڈیا تقریب سے دونوں کا ویڈیو وائرل ہوا ہے، جس میں دونوں کس لینے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔ورل بھیانی نے اپنے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More