میوزک ،ہنگامہ اور۔۔۔۔۔ پاکستان میں کون سی بڑی سروس پاکستان میں لانچ ہونےوالی ہے؟انٹرٹینمنٹ کی دنیا کی بڑی خبر

روزنامہ اوصاف  |  Feb 23, 2021

دنیا کی سب سے بڑی آڈیو اسٹریمنگ میوزک ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جلد ویب سائٹ کی سروسز کو پاکستان میں متعارف کرادیا جائے گا۔’اسپاٹی فائے‘ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی آڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ میں ہوتا ہے، تاہم یہ ویب سائٹ ویڈیو اسٹریمنگ سروس بھی فراہم کرتی ہے۔ساتھ ہی یہ کمپنی میوزک فیسٹیولز کے انعقاد بھی کرتی ہے جب کہ ’اسپاٹی فائے‘ پر پوڈکاسٹ شو بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔پوڈکاسٹ شو ڈیجیٹل پروگرام کو کہتے ہیں، یہ لفظبراڈکاسٹنگ اور آئی پوڈ سے لیے گئے الفاظ سے بنایا گیا ہے۔پوڈکاسٹ ایسے ڈیجیٹل پروگرام کو کہتے ہیں جو نہ صرف آن لائن نشر کیا جاتا ہے بلکہ اسے ڈاؤن لوڈ کرکے ایک سے دوسری جگہ فائلز کی طرح منتقل کرکے بھی سنا جا سکتا ہے۔حالیہ چند سال میں ہونے والے ریڈیو، ٹی وی، اسٹریمنگ ویب سائٹس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے شوز اور پروگرامات کو پوڈکاسٹ کہا جاتا ہے۔’اسپاٹی فائے‘ کو اپنے پوڈ کاسٹ شوز اور دنیا بھر میں مختلف زبانوں میں انتہائی بہترین کوالٹی کے ساتھ میوزک کی فراہمی کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔گزشتہ برس ہی اس بات کہ چہ مگوئیاں تھیں کہ ’اسپاٹی فائے‘ ممکنہ طور پر 2022 تک پاکستان میں بھی اپنی سروسز کا آغاز کرے گی اور اب انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق بھی کردی۔’اسپاٹی فائے‘ کی جانب سے 22 فروری کو کی گئی ٹوئٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ جلد ہی میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ کی سروسز پاکستان میں بھی شروع کردی جائیں گی۔ٹوئٹ کے مطابق آئندہ کچھ دنوں میں پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا سمیت دیگر ایشیائی ممالک سمیت مشرق وسطیٰ، امریکا، افریقہ اور یورپ کے کئی ممالک میں ویب سائٹ کی سروسز شروع کی جائیں گی۔مجموعی طور پر آئندہ ہفتوں میں ’اسپاٹی فائے‘ کی جانب سے دنیا کے 80 سے زائد نئے ممالک میں سروسز کا آغاز کیا جائے گا، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ پاکستان میں اس کی سروسز کا آغاز کب تک ہوگا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More