21ارب روپے ریکور ۔۔۔نیب نے بڑی کامیابی حاصل کرلی، سندھ میں کس سے پیسے واپس لیے؟جانیے

روزنامہ اوصاف  |  Feb 23, 2021

اسلام آباد(نیو زڈیسک)نیب راولپنڈی کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں سندھ سے 21 ارب روپے مالیت کی 562 ایکڑ زمین واپس مل گئی۔نیب نے اعتراف جرم کرنے والے ملزم احسان الہٰی کی پلی بارگین کی درخواست بھی منظورکرلی۔ 262 ایکٹر اراضی احسان الہٰی نے اور 300 ایکڑ دیگر بے نامی داروںنے واپس کی۔ملزم احسان الہٰی کا بیان بھی احتساب عدالت میں جمع کروا دیا گیا۔نیب راولپنڈی نے پلی بارگین کی توثیق کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کیا اور ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی نے درخواست دائر کی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پلی بارگین کی منظوری دے دی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More