جنوبی افریقی بلے باز فاف ڈوپلیسی اور فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کے لیےکراچی پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق برق رفتار بولنگ اور وکٹیں لینے کی صلاحیت کے باعث ’اسٹین گن‘ کے نام سے مشہور جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین گذشتہ رات کراچی پہنچے تھے۔Look who has arrived??? 👀 👀 The living legend @DaleSteyn62 has joined Quetta Gladiators.Pakistan show our Gladiator some love #WeTheGladiators #ShaanePakistan #PurpleForce pic.twitter.com/DGLMGnltmu
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) February 22, 2021
رواں ماہ ہی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے سابق جنوبی افریقی کپتان و مڈل آرڈر بلے باز فاف ڈوپلیسی آج دوپہر میں کراچی میں پہنچے ہیں۔The South African superstar @faf1307 has joined Quetta Gladiators 😍😍We welcome you Faf in #PurpleForce Looking forward to see you in Purple and Gold #WeTheGladiators #ShaanePakistan pic.twitter.com/HCsvyyqvKj
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) February 23, 2021
دوسری جانب گذشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف 68 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلنے والے ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔کرس گیل لاہور میں شیڈول ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں ضرورت پڑنے پر ٹیم کو دوبارہ جوائن کریں گے۔ -->