’ارطغرل غازی‘ کی اداکارہ نے شادی کر لی

روزنامہ اوصاف  |  Feb 23, 2021

(ویب ڈیسک )شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں روشنی خاتون کا کردار ادا کرنے والی معروف ترک اداکارہ اور ماڈل برجو کیراتلے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ترک اداکارہ برجو کیراتلے نے حال ہی میں ترکش گلوکار سنان اکسل سے شادی کی جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں۔تصویر کے کیپشن میں ترک اداکارہ اور ماڈل برجو کیراتلے نے لکھا ’مسٹر اینڈ مسز اکسل’۔برجو کیراتلے کو سفید رنگ کے روایتی گاؤن میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے جب کہ گلوکار سنان اکسل نے کالے رنگ کا سوٹ پہنا ہوا تھا۔سوشل میڈیا پر اداکارہ کو شادی کی مبارکبادیں دی جا رہی ہیں اور ساتھ ہی ان کی آگے کی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More