ان چیزوں میں پانی چلا جائے تو خراب بھی ہو سکتی ہیں۔۔۔ جانیں گھر میں موجود ان اشیاء کو بغیر نقصان پہنچائے کیسے صاف کیا جائے؟

ہماری ویب  |  Feb 23, 2021

خواتین کو گھر کے کام کاج میں جو مسئلہ اکثر و بیشتر پیش آتا ہے وہ ہے الیکٹرانک اپلائنسز کی صفائی کرنا، کیونکہ یہ وہ کام ہے جسے احتیاط سے کرنا انتہائی ضروری ہے جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ان چیزوں میں اگر صفائی کرتے وقت ذرا سی غفلت برتی جائے تو آپ کو مہنگا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

آئیے آپ کو آج کچھ اشیاء کی بہتر طریقے سے صفائی کرنا بتاتے ہیں۔

کچن میں موجود چوپر یا بلینڈر

چوپر بلینڈر ہر گھر میں موجود ہوتا ہے، تاہم اسے صاف کرنا بعض اوقات کافی مشکل ہو جاتا ہے۔ اس میں آپ کبھی کبھار گوشت بلینڈ کرتے ہیں کبھی لہسن، ادرک اور پیاز۔ یہ ایسی چیزیں ہیں جن کی بدبو دیر تک ان میں بسی رہتی ہے جبکہ لاکھ کوششوں کے باوجود اکثر خواتین بدبو نکالنے میں ناکام رہتی ہیں۔ تاہم آج ہم آپ کو اسے صاف کرنے، چکنائی اور بدبو ختم کرنے کے کچھ طریقے بتانے جا رہے ہیں۔

طریقہ:

بلینڈر کے نچلے حصے پر مشین نصب ہوتی ہے لہٰذا اسے ہرگز پانی سے نہ دھوئیں۔ اس کے لیے آپ ایک برتن میں گرم پانی لیں اور اس میں ہینڈ واش ملا لیں، تولیے یا نرم کپڑے کی مدد سے اسے صاف کریں، اس کے علاوہ بدبو مٹانے کے لیے اس میں گرم پانی میں لیمو ملا کر ڈالیں اور بلینڈر یا گرائنڈر چلا دیں، بدبو فوری طور پر ختم ہو جائے گی۔ اس کے بٹن صاف کرنے کے لیے آپ کاٹن برڈ کا استعمال کر سکتے ہیں۔



اسمارٹ ٹی وی

اسمارٹ ٹی وی بھی ایک ایسی چیز ہے جس کی صفائی انتہائی احتیاط سے کرنی چاہیے۔ ذرا سی بے دیہانی اسے خراب کر سکتی ہے جس سے آپ کو بھاری بھرکم نقصان پہنچ سکتا ہے۔ لہٰذا اس کی صفائی کے لیے ضروری ہے کہ آپ نرم کپڑے سے اسے صاف کریں۔ اس پر چھائی مٹی دور ہو جائے گی۔ کاٹن برڈ کی مدد سے آپ اس کے کونے صاف کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More