کے الیکٹرک کاحکومت سے 1400 میگاواٹ بجلی خریداری کا معاہدہ طے ہوگیا ہے

روزنامہ اوصاف  |  Feb 23, 2021

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) کے الیکٹرک کاحکومت سے 1400 میگاواٹ بجلی خریداری کا معاہدہ طے ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت کے الیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ ،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر سماعت ہوئی ، سماعت میں کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین نیپرا نے کہا کے الیکٹرک موسم گرما میں کراچی کوبلا تعطل بجلی یقینی بنائے، موسم سرما میں بجلی تعطل کی شکایات پر سخت ایکشن لیا جائے گا ، کے الیکٹرک بجلی نظام میں مشکلات سے نیپرا کو آگاہ رکھے تاکہ نیپرا دیگرسرکاری اداروں سے مشکلات کے حل میں مدد کرسکے۔دوسری جانب کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ کے الیکٹرک کا حکومت سے 1400 میگاواٹ بجلی خریداری کا معاہدہ طے ہوا ہے ،معاہدہ منظوری کیلئے کابینہ کی توانائی کمیٹی کوبھیج دیا گیا ہے، اس سال مارچ میں این ٹی ڈی سی سے 1100 میگاواٹ بجلی مل سکے گی۔حکام نے مزید کہا کہ 2023 سے 1400 میگاواٹ بجلی این ٹی ڈی سی سے حاصل ہوگی جبکہ کےالیکٹرک سوئی سدرن کیساتھ گیس خریدنےکامعاہدہ تیارہے، سوئی سدرن کو مستقل طور پر مطلوبہ گیس فراہمی میں مشکلات ہیں، سوئی سدرن کے علاوہ نجی شعبے سےگیس خریدنے پر غور کیا جارہا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More