پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن ۔۔ پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

روزنامہ اوصاف  |  Feb 23, 2021

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن ۔۔ پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔دونوں ٹیمیں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی ایونٹ میں فاتحانہ آغاز نہ کر سکیں، دونوں ٹیموں کے آخری پانچ میچز میں ملتان سلطانز کا پلہ بھاری رہا، تین میں کامیابی سمیٹی، دوبار زلمی فتحیاب ہوئے۔ دونوں ٹیموں کے کپتان سمیت کھلاڑیوں کی جیت پر نظریں جم گئیں، پرستار بھی پرجوش ہو گئے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More