لندن: لینے کے دینے پڑ گئے کے مصداق کے تحت براڈشیٹ کو تقریباً 45 لاکھ روپے شریف فیملی کو ادا کرنا پڑگئے ہیں۔
ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ شریف فیملی کے وکلا نے رقم وصول کرنے کی تصدیق کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق رقم ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اٹیچ کرنے کی درخواست عدالت سے واپس لینے پرلیگل فیس کے اخراجات کی مد میں اداکی گئی ہے۔
ہم نیوز نے اس ضمن میں شریف فیملی کے وکلا کے حوالے سے بتایا ہے کہ براڈ شیٹ کے دیوالیہ ہونے سے گزرنے کے سبب معاملہ جلد نمٹایا ہے۔
سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویزمشرف نے 1999 میں اثاثہ جات ریکوری سے متعلق برطانوی فرم براڈ شیٹ کی خدمات حاصل کی تھیں۔