ارطغرل غازی کی اداکارہ نے شادی کرلی

سماء نیوز  |  Feb 23, 2021

مقبول ترین ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں روشنی خاتون کا کردار ادا کرنے والی معروف ترک اداکارہ اور ماڈل برجو کیراتلے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

ترک اداکارہ برجو کیراتلے نے حال ہی میں ترکش گلوکار سنان اکسل سے شادی کی جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں۔

A post shared by Burcu Kıratlı Akçıl (@burcukiratli23)

تصویر کے کیپشن میں ترک اداکارہ اور ماڈل برجو کیراتلے نے لکھا ’مسٹر اینڈ مسز اکسل‘۔

برجو کیراتلے کو سفید رنگ کے روایتی گاؤن میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے جب کہ گلوکار سنان اکسل نے کالے رنگ کا سوٹ پہنا ہوا تھا۔

View this post on Instagram A post shared by Burcu Kıratlı Akçıl (@burcukiratli23)

سوشل میڈیا پر اداکارہ کو شادی کی مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More