امریکی ائیرفورس نے ایف 35 لڑاکا طیارے کی ناکامی کا اعتراف کر لیا

ہم نیوز  |  Feb 23, 2021

امریکی ائیرفورس نے ایف 35 لڑاکا طیارے کی ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے۔

امریکی میگزین کے مطابق امریکن ائیرفورس کے چیف آف اسٹاف جنرل چارلس براون کا کہنا ہے کہ ایف 35 کو جن مقاصد کے لیے بنایا گیا تھا، وہ ان کے حصول میں ناکام رہا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک مہنگا اور وزنی طیارہ ہے، جس کی مرمت پر بھی کثیر رقم خرچ ہوتی ہے۔

جنرل چارلس براون کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ائیرفورس کو ہلکے اور سستے جدید لڑاکا طیاروں کی ضرورت ہے۔

امریکی جنرل نے مثال دی کہ ایف 35 لڑاکا طیارہ فراری کار جیسا ہے جس پر ہم روز آفس نہیں جا سکتے، اسے صرف اتوار کے روز چلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایئر فورس کے پاس ایک ہزار کی تعداد میں ایف سولہ طیارے بھی موجود ہیں لیکن وہ کافی پرانے ہو چکے ہیں جن پر جدید سافٹ ویئر انسٹال نہیں کیا جا سکتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More