پی ایس ایل، انٹرویو کے دوران حارث رؤف کے ساتھ محمد حسنین  کی شرارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، دیکھئے انہوں کیا کیا تھا ؟

روزنامہ اوصاف  |  Feb 23, 2021

پی ایس ایل6 (پاکستان سپر لیگ سیزن 6) جہاں کرکٹ کے دیوانوں کیلئے خوشی کی لہر لایا ہے وہیں یہ ٹورنامنٹ باقی لوگوں کے بھی چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کا باعث بن رہا ہے۔کراچی میں ہونے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے میچ میں دو کھلاڑیوں حارث رؤف اور محمد حسنین کی آپس میں کی جانے والی شرارت کی ویڈیو پر شائقین کرکٹ بھی محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی اننگز میں بہترین کارکردگیدکھانے پر ایک خاتون صحافی حارث رؤف سے گفتگو کر رہی تھیں کہ اس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے بولر محمد حسنین بھی وہاں پہنچ گئے اور حارث کے عقب میں کھڑے ہو گئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کیخلاف کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے حارث رؤف نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔دونوں کھلاڑیوں کی اس شرارت کی ویڈیو پی ایس ایل کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی اور کیپشن دیا گیا کہ جب آپر پرنسپل کے کمرے میںہو اور آپ کے دوست آپ کو پھر بھی تنگ کریں، شائقین کرکٹ بھی اس سے خوب محظوظ ہوئے۔ملک شجاعت نامی صارف نے اس پر کہا کہ دوست اور غیرت دو الگ چیزیں ہیں۔When you get called at the principal’s office but your friends keep teasing you from the window #MatchDikhao l #HBLPSL6 I #QGvLQ l @HarisRauf14 pic.twitter.com/9YrHFtgKqN

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 22, 2021
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More